سام سنگ کا نیا حربہ، آئی فون کے لیے ’ٹرائی گیلکسی‘ ایپ پیش کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اپريل 2023
سام سنگ نے ٹرائے گیلکسی نامی ایپ لانچ کردی ہے جو آئی فون پر چل سکتی ہے۔ فوٹو: اینڈروئڈ پولیس

سام سنگ نے ٹرائے گیلکسی نامی ایپ لانچ کردی ہے جو آئی فون پر چل سکتی ہے۔ فوٹو: اینڈروئڈ پولیس

جنوبی کوریا: سام سنگ نے آئی فون کے صارفین کو لبھانے کے لیے اب ایک نیا حربہ استعمال کیا ہے جسے اب ’ٹرائی گیلکسی‘ کے نام سے پیش کردیا گیا ہے۔

اس ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد آئی فون صارفین گیلکسی ایس 23 ڈسپلے اور یوزرانٹرفیس استعمال کرسکیں گے۔ ٹرائی گیلکسی سے مجازی طور پر گیلکسی ایس 23، گیلکسی زیڈ فلپ فور، اور گیلکسی زیڈ فولڈ فور کا تجربہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سام سنگ کے مطابق ’ٹرائی گیلکسی‘ ایپ ٹیوٹوریئل اور ہدایات بھی فراہم کرتی ہے تاکہ آئی فون کے صارفین اس سے استفادہ کرسکیں۔ لیکن تجزیہ کاروں کے مطابق آپ کو جلد ہی احساس ہوجاتا ہے کہ آپ اپنا فون اس کے اصل سافٹ ویئر کی بجائے ویب ایپ سے چلارہے ہیں۔

ایپ کی بدولت سام سنگ کے تمام فیچرز استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔ دوسری جانب سام سنگ کیمرے کی بعض سہولیات اور آبجیکٹ اریزر کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو عین گوگل اریزر کی طرح کام کرتے ہوئے تصویر کو فالتو اجزا سے پاک کرتا ہے۔

لیکن بعض تجزیہ نگاروں نے اسے واجبی نمبر دیئے ہیں اور اسے سام سنگ کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔