دبئی جانیوالے مسافر سے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کا سونا برآمد

سامان کی اسکیننگ کے دوران ڈیڑھ کلو سے زائد وزنی سونا برآمد ہوا، ملزم کوئی قانونی دستاویز پیش نہیں کر سکا، کسٹمز حکام


ویب ڈیسک April 01, 2023
ملزم کے خلاف اینٹی اسمگلنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے (فوٹو فائل)

دبئی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد کرلیا گیا۔

کسٹم حکام کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی شہری سے ڈیڑھ کلو سے زائد سونا برآمد کیا گیا۔ غیر قانونی طور پر بھاری مقدار میں اسمگل کیا جانے والا سونا دبئی جانے والی فلائٹ کے مسافر قیصر رزاق کے دستی بیگ سے برآمد ہوا۔

حکام کے مطابق سونے کی مالیت 90 ہزار امریکی ڈالر (ڈھائی کروڑ روپے سے زائد) ہے۔ ملزم کا سامان اسکین ہوا تو اِس دوران چیکنگ کے بعد سونا قبضے میں لیا گیا۔ ملزم سونے سے متعلق کسی قسم کی قانونی دستاویز پیش نہیں کرسکا۔

کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اینٹی اسمگلنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے عامر شفیق کو تفتیشی افسر مقرر کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں