لاہور میں کیویز سے میچز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا

ایکسپریس نیوز  پير 3 اپريل 2023
سیریز کی شرح ٹکٹ 250 سے لیکر 3500 روپے تک ہے، لاہور میں یہ مقابلے 14 ،15 اور 17 اپریل کو ہوں گے۔ فوٹو: فائل

سیریز کی شرح ٹکٹ 250 سے لیکر 3500 روپے تک ہے، لاہور میں یہ مقابلے 14 ،15 اور 17 اپریل کو ہوں گے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی20 میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابتدائی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا، میچز رات 8 بجے شروع ہوا کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا

پہلے مرحلے میں لاہور میں شیڈول میچز کے ٹکٹس خریدے جاسکتے ہیں، سیریز کی شرح ٹکٹ 250 سے لیکر 3500 روپے تک ہے، لاہور میں یہ مقابلے 14 ،15 اور 17 اپریل کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹکٹ کب کہاں اور کس قیمت پر ملیں گے؟

نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا سے ہوم سیریز مکمل کرکے 9 اپریل کو پاکستان پہنچے گی، پاکستانی ٹیم کا اعلان منگل تک متوقع ہے، قومی کھلاڑیوں کا مختصر تربیتی کیمپ 7 اپریل سے لگائے جانے کا امکان ہے، 3 میچز کے بعد سیریز کی میزبانی راولپنڈی اور کراچی کے سپرد ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔