خانپور اسکول جاتے بچوں کو اغوا کرنے میں ملوث ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک

ملزمان نے ناکا توڑ کر پولیس پرفائرنگ کردی،اس دوران 4 ملزمان اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک، 2 فرار ہونے میں کامیاب


ویب ڈیسک April 10, 2023
ڈاکٹر حسن کے بیٹوں شایان اور سبحان کو چند روز قبل اسکول جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا (فوٹو فائل)

گزشتہ ہفتے گھر سے اسکول جاتے ہوئے بچوں کو اغوا کرنے میں ملوث ملزمان پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

تھانہ احمد پور لمہ اور تھانہ کوٹ سبزل پولیس کا مسلح ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 4 ملزمان ہلاک جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ناکا بندی پر موجود پولیس نے مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش میں ناکا توڑتے ہوئے رفتار بڑھا دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: خانپور؛ اسکول کے راستے سے اغوا بچے بہاولپور سے بازیاب، والدین کا اظہار تشکر

پولیس پارٹی کے گھیراؤ اور تعاقب پر ملزمان نےکار چھوڑ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ تھمنے پر پولیس کے سرچ آپریشن میں ملزمان کی شناخت عثمان، حسیب، جنید اور راحیل کے ناموں سے ہوئی۔ ہلاک ملزمان کی شناخت ان کی جیبوں میں برآمد شناختی کارڈز کی کاپیوں سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کچھ دن قبل خان پور سے ڈاکٹر حسن کے بیٹوں شایان اور سبحان کے اغوا میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان نے خان پور میں دن دیہاڑے اسکول جاتے ہوئے دونوں بچوں کو اسلحہ کے زور پر قتل کر دینے کی نیت سے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال کار بھی قبضے میں لے لی جو اغوا کی واردات میں استعمال ہوئی تھی اور پولیس کو مطلوب تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں