علاقائی تجارت کے ذریعے معاشی چیلنجز سے نمٹا جاسکتاہےگورنر

پاک روس تجارتی حجم500 ملین ڈالر تک سمٹ گیا ہے،روسی سفیر سے ملاقات


Staff Reporter April 19, 2014
پاکستان سے دو طرفہ تجارتی روابط بڑھانے کے خواہش مند ہیں، ایچ ای ایلکسی فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ علاقائی تجارت کے ذریعے ہی معاشی چیلنجز سے نمٹا جاسکتاہے۔

دنیا میں ریجنل ٹریڈ پر انحصار اس کی واضح مثال ہے، پاکستان بھی خطے کے ممالک کے ساتھ علاقائی تجارت کو فروغ دے کر تجارت کے توازن کو اپنے حق میں بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے، ماضی میں روس کے ساتھ تجارتی تعلقات بہتر رہے لیکن موجودہ دور میں تجارتی حجم500 ملین ڈالر تک سمٹ گیا ہے۔

یہ باتیں انھوں نے گورنر ہاؤس میں روس کے سفیر ایچ ای مسٹر ایلکسی وائے ڈیوڈوو سے ملاقات میں کہیں، انھوں نے کہا کہ شہر سرمایہ کاری کے لیے پرکشش اہمیت رکھتا ہے، روس کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک بھی پاکستان سے دو طرفہ تجارتی روابط بڑھانے کا خواہش مند ہے ،روسی سرمایہ کار پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں۔