- مریضوں کی بینائی جانے کے بعد سندھ میں بھی ایواسٹن انجکشن پر پابندی عائد
- الیکشن سے پہلے دما دم مست قلندر ہوگا، بعض باہر تو کچھ جیل میں ہونگے، منظوروسان
- نادرا نے خواجہ سراؤں کی رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کردیا
- پاکستان ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- 2000 سال پرانا بچے کا جوتا بندھے ہوئے فیتوں کے ساتھ دریافت
- پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں کسی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا
- کرکٹربابراعظم کو لائسنس نہ ہونے پر 2 ہزار روپے جرمانہ
- شرح مبادلہ کو ایکسچینج کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، یونس ڈھاگا
- طالبان کا داعش کی نگرانی کیلئے امریکی منصوبے کو اپنانے کا فیصلہ
- کراچی میں تیزاب گردی کا واقعہ؛ ’ذاتی دشمنی‘ پر ملزم نے خاتون کو نشانہ بنایا، پولیس
- بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کردیے
- الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
- بھارتی انتہاپسندوں کے مظالم کا شکار ہونے والے مسلمان باپ بیٹا کراچی پہنچ گئے
- اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کر دیا
- نیند میں کمی قلبی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے
- ڈالر کی گراوٹ کا رجحان جاری، انٹربینک میں مزید سستا ہوگیا
- نگراں وزیراعلیٰ کی یقین دہانی پر جامعہ کراچی کے اساتذہ کی ہڑتال ختم
- پی ٹی آئی کے بغیر انتخابات سے متعلق وزیراعظم کا بیان غیر جمہوری ہے، ایچ آر سی پی
- کراچی میں بنگلے کے اندر مہنگی منشیات کاشت کرنے کی انوکھی واردات
- جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف شکایات پر جسٹس طارق مسعود کی رائے سپریم جوڈیشل کو موصول
آئی پی ایل میں فکسنگ کی بازگشت سنائی دینے لگی

آئی پی ایل میں پٹیل اور کارتھک سے حیران کن طور پر آسان چانسز ضائع۔ فوٹو: فائل
کراچی: آئی پی ایل میں فکسنگ کی بازگشت سنائی دینے لگی جب کہ مشکوک میچز نے ماہرین کے کان کھڑے کر دیے۔
بھارتی لیگ میں 2 روز کے دوران کھیلے جانے والے میچز کا نتیجہ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیندوں پر برآمد ہوا، ایسی ہی سنسنی خیزی ماہرین کو شکوک میں ڈالنے لگی۔
اتوار کی شب کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے رنکو سنگھ نے آخری 5 بالز پر چھکے جڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا،حیران کن طور پر ان میں سے کئی فل ٹاس تھیں، اب پیر کی شب لکھنئو سپر جائنٹس نے رائل چیلنجرز بنگلور کو آخری گیند پر 1 وکٹ سے مات دے دی، اس بار بھی دونوں ٹیموں میں سخت مقابلہ ہوا تاہم آخر میں بنگلور کی جانب سے 2 چانسز ضائع کیے گئے جس سے لکھنئو نے فتح حاصل کرلی۔
ہرشل پٹیل اور دنیش کارتھک اپنی ٹیم کی شکست کے براہ راست ذمہ دار ثابت ہوئے، جب تک نکولس پوران اور ایوش بدونی بیٹنگ کررہے تھے سب کچھ لکھنئو کے کنٹرول میں تھا، اسے آخری 19 بالز پر 24 رنز درکار اور 5 وکٹیں ہاتھ میں تھیں، محمد سراج نے پوران کو آئوٹ کیا جنھوں نے 19 بالز پر 62 رنز بنائے، بدونی ہٹ وکٹ ہوئے، آخری اوور میں ہرشل پٹیل کو گیند دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل نے کین ولیمسن کو ورلڈکپ سے باہر کروادیا
فتح کیلیے لکھنئو کو سنگلز کی ضرورت اور اوور کا آعاز ایسے ہی ہوا، جادیو اناڈکٹ نے مارک ووڈ کو اسٹرائیک دی مگر اگلی گیند پر ہرشل نے انھیں کلین بولڈ کردیا، نئے بیٹر روی بشنوئی نے اناڈکٹ کے ساتھ مل کر 2 رنز لیے، پھر اگلی بال پر سنگل سے اناڈکٹ کو اسٹرائیک دی، 2 بالز باقی اور اسکور ٹائی ہوگیا تھا، اگلی بال پر اناڈکٹ، فاف ڈوپلیسی کا کیچ بن گئے، اب ایک بال پر 1 ہی رن درکار تھا۔
ہرشل آخری گیند کرنے کیلیے آئے تو نان اسٹرائیکر بشنوئی کو کریز سے آگے پایا، انھوں نے رک کر بیلز اڑانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے، بشنوئی نے ڈائیو لگاکر کریز تک پہنچنے کی کوشش کی، ہرشل نے دوبارہ گیند کو تھرو کیا اور بیلز گرگئیں تب بھی بشنوئی کریز سے دور تھے تاہم انھیں رن آؤٹ قرار نہیں دیا گیا، جس پر بعد میں حیرت ظاہر ہوئی تاہم قوانین کے تحت پہلی کوشش میں اگر بیلز گرتیں تو ہی نان اسٹرائیکر رن آؤٹ ہوتے۔
دوبارہ ہرشل پٹیل نے گیند کی جو نئے بیٹر اویش خان کے بیٹ سے ہوتی ہوئی دنیش کارتھک کی جانب گئی مگر وہ حیران کن طور پر اسے تھام نہیں سکے اور بشنوئی نے تیز رفتاری سے فاصلہ عبور کرتے ہوئے وننگ سنگل مکمل کرلیا، اس موقع پر جب کیمرے نے جب ویراٹ کوہلی اور ڈوپلیسی کو فوکس کیا تو دونوں شکست پر حیران کھڑے ہوئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔