سعودی عرب میں آئی پی ایل سے بھی بڑی لیگ کرانے پر غور

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 14 اپريل 2023
آئی پی ایل فرنچائزز سے بات چیت جاری ہے، بھارتی میڈیا (فوٹو: ٹوئٹر)

آئی پی ایل فرنچائزز سے بات چیت جاری ہے، بھارتی میڈیا (فوٹو: ٹوئٹر)

سعودی عرب میں بھی چھکوں اور چوکوں کی بارش کی منصوبہ بندی کی جانے لگی۔

دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ کرانے کے لیے بات چیت کا آغاز ہوگیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے آئی پی ایل منتظمین کے ساتھ لیگ کرانے کے لیے رابطہ کیاہے، جس پر بہت بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔

آئی سی سی چیئرمین بھی کرکٹ مقابلوں کو کھیل کے فروغ کے لیے سعودی عرب میں مقابلوں کے حق میں ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں پھیلتے کورونا وائرس نے آئی پی ایل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

سعودی عرب میں سیاحت ویژن دوہزار تیس کے تحت فٹبال، گراں پری فارمولاہ ون سمیت دوسرے کھیلوں کےمقابلے تواتر سے ہورہے ہیں تو ایسے میں کرکٹ لیگ نمایاں کردار ادا کرسکتی ہے۔

اگر یہ لیگ ممکن ہوپاتی ہے تو پھر اس میں انڈین کرکٹرز کی شرکت کے لیے بھی پالیسی میں تبدیلی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔