بابراعظم تیزترین 12ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 28 اپريل 2023
(فوٹو: پی سی بی)

(فوٹو: پی سی بی)

 لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم تیز ترین 12 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

راولپنڈی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی 277 ویں اننگز میں 46 گیندوں پر 49 رنز بناکر یہ سنگ میل عبور کیا، وہ یہ اعزاز پانے والے 8 ویں پاکستانی بیٹر  ہیں۔

کپتان بابراعظم ایشیائی بیٹرز میں ویرات کوہلی کے بعد 12 ہزار رنز بنانے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں 500 فتوحات حاصل کرلیں

گزشتہ روز پاکستان نے بابراعظم کی قیادت میں کیویز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ون ڈے انٹرنیشنلز میں 500 فتوحات کا سنگ میل بھی عبور کیا تھا، قومی ٹیم یہ اعزاز پانے والی دنیا کی تیسری ٹیم بنی تھی۔

اس سے قبل 500 فتوحات حاصل کرنے کا ریکارڈ آسٹریلیا اور بھارت کے نام تھا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔