چاند کی مٹی سے آکسیجن کا حصول ممکن ہے ناسا

ناسا کے مطابق قمری مٹی کے عین قریب گردوغبار سے آکسیجن کشیدہ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک April 30, 2023
جانسن اسپیس سینٹر کے اس ویکیوم چیمبر میں عین قمری ماحول میں چاند کی مٹی جیسے اجزا سے آکسیجن حاصل کی گئی ہے۔ فوٹو: ناسا

ناسا نے اپنے ایک اہم تجربے سےبتایا ہے کہ چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کرنا ممکن ہے۔

اس ضمن میں جانسن اسپیس سینٹر میں ایک کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ کاربوتھرمل ریڈکشن ڈیمنسٹریشن (کارڈ) نامی ایک ٹیسٹ ویکیوم چیمبر میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ویکیوم چیمبر میں ہوا بالکل نہیں ہوتی بلکہ اس میں خلا جیسی کیفیت ہوتی ہے۔

اسی ویکیوم چیمبر میں چاند جیسی مٹی کی سیمولیٹڈ کیفیت پر یہ تجربہ کیا گیا ہے۔ یہاں مٹی سے مراد باریک ذرات کی وہ دھول ہے جو چاند کو ڈھانپے ہوئے ہے۔ مٹی سے آکسیجن کے کامیاب حصول کے بعد چاند پر انسانی موجودگی کو طویل عرصے تک ممکن رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

15 فٹ قطر کے تھرمل ویکیوم چیمبر میں عین چاند جیسی کیفیات پیدا کی گئیں اور لیزر سے گرم کرکے مٹی کو گرم کرکے پگھلایا۔ اس عمل کو کاربوتھرمل کا نام دیا جاتا ہے کیونکہ اس طرح مادوں میں پھنسی ہوئی گیسوں کو باہر نکالا جاتا ہے۔ اس کے بعد ویکیوم چیمبر سے کاربن مونو آکسائیڈ اور آکسیجن کشید کی گئی ہے۔

توقع ہے کہ اس عمل سے چاند پر رہنے والے ماہ نورد بھی اپنی آکسیجن خود بناسکیں گے۔

مقبول خبریں