- شمالی کوریا کے حکمراں خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑے
- بشریٰ بی بی کا آڈیو لیک کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- بھارت میں آنکھوں کے ڈاکٹر نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
- غزہ پر عرب لیگ اجلاس نشستن برخواستن ہے، نگراں وزیر مذہبی امور
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بڑی کامیابی
- فلسطین کا دوریاستی حل کسی صورت قبول نہیں، مفتی تقی عثمانی
- ذوالفقار بھٹو پھانسی: صدارتی ریفرنس جلد سماعت کیلیے مقرر ہونیکا امکان
- منشیات اسمگلنگ کیلیے خواتین کو استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ
- 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی پر گرفتاری کا منڈلاتا خطرہ ٹل گیا
- پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس
- نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی
- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھرآمد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
پی ٹی آئی ریلی روکنے کیلیے راولپنڈی اسلام آباد جنکشن فیض آباد سیل

فیض آباد انٹرچینج کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا ہے (فوٹو: ویڈیو گریب)
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کو روکنے کے لیے جڑواں شہروں کو ملانے والے مقام فیض آباد کو سیل کردیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے جنکشن فیض آباد کو مکمل طور پر سیل کرکے جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے کنٹینرز لگا دیے ہیں۔ یہ اقدام پی ٹی آئی کی مزدور ڈے ریلی کو اسلام آباد میں داخلے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں فیض آباد کو سیل کرنے کا مقصد سہالہ آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی آئل ٹینکرز ریلی کو بھی اسلام آباد داخلے سے روکنا ہے۔
فیض آباد کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور مزید کنٹینرز بھی پہنچا دیے گے ہیں۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک اسٹیڈیم روڈ کی جانب موڑ دی گئی ہے جب کہ راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے شہری ائرپورٹ روڈ استعمال کریں۔ٹریفک پولیس کے مطابق راولپنڈی مری روڈ پر گنجائش سے زائد ٹریفک ہے۔
فیض آباد انٹرچینج کو اچانک سیل کیے جانے کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور دونوں شہروں کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک بدترین جام ہوگیا، جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موٹرسائیکل سواروں سمیت بڑی گاڑی والے افراد کو منزل پر پہنچنے کے لیے راستے بند ہونے کے باعث دشواری اٹھانا پڑ رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔