- خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 51 خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
- پنجاب میں شکار کی اجازت ملنے کے پہلے ہی روز شکاریوں نے سیکڑوں تیتر ڈھیرکردیے
- سندھ ہائیکورٹ کا الآصف اسکوائر تا ٹول پلازہ تجاوزات کے خاتمے کا حکم
- اسرائیل کی غزہ پر بمباری انسانیت کیخلاف جنگی جرائم ہیں، ترک صدر
- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی
- سکھ رہنما کو امریکا میں قتل کرنے کی بھارتی سازش؛ انٹونی بلنکن کا سخت ردعمل
- دودوچھہ ڈیم سے روالپنڈی میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے حل ہوجائے گا، محسن نقوی
- اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس کی 61500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- پائیدار توانائی سے بٹ کوائن کی مائننگ، کروڑوں ڈالر کی آمدن ممکن
- سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا اور قدیم ترین دستی کلہاڑا دریافت
- کینسر کے مہنگے ترین علاج اب انتہائی سستے ہونے کے قریب
- 2050 ء تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 20 فیصد کمی متوقع ہے، عالمی بینک
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 285 روپے سے کم ہوگیا
- انٹرا پارٹی الیکشن؛ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
- اپنے گھر کی فکر کریں، کل کسی اور کی آڈیو بھی لیک ہو سکتی ہے، علیمہ خانم
- خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث ملزم نوابشاہ سے گرفتار
- مودی سرکار مجھے ہرصورت قتل کرنے کے در پر ہے، خالصتان رہنما
- لاہور میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
- العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
ارب پتی آئی پی ایل معاوضے دینے میں کنجوس نکلی

فیکا نے بھارت سے کھلاڑیوں کو آمدنی میں مناسب حصہ دینے کا مطالبہ کردیا (فوٹو: ٹوئٹر)
کراچی: ارب پتی آئی پی ایل معاوضے دینے میں کنجوس نکلی جب کہ دنیا کی بڑی اسپورٹس لیگ کا ہم پلہ سمجھنے والے حکام کرکٹرزکو آمدنی سے مناسب حصہ نہیں دیتے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ حکام اور وہاں کے سابق کرکٹرز وغیرہ آئی پی ایل کا موازنہ دنیا کی بڑی اسپورٹس لیگ سے کرتے ہیں، حال ہی میں سابق چیئرمین للت مودی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عنقریب یہ دنیا کی تمام بڑی اسپورٹس لیگز کو پیچھے چھوڑ دے گی، مگر دوسری جانب پلیئرز کو معاوضوں کی ادائیگی میں انتہائی کنجوسی برتی جارہی ہے، اس معاملے میں بھارتی لیگ سب سے آخر میں موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہلی اور گمبھیر کے درمیان تلخ کلامی نوین الحق کی وجہ سے ہوئی، بھارتی میڈیا
نیوزی لینڈ کی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ انگلش پریمیئر لیگ فٹبال کی کمائی کا 71 فیصد معاوضوں کی صورت میں پلیئرز کو ادا کیا جاتا ہے، آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کو ٹیم کی آمدنی میں سے صرف 18 فیصد حصہ ملتا ہے۔
فیکا کے چیف ایگزیکٹیو ٹام موفیٹ نے آئی پی ایل اور ویمنز پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کو آمدنی کے حساب سے مناسب معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل؛ گمبھیر، نوین الحق آپے سے باہر! کوہلی سے الجھنے کی ویڈیو وائرل
ان کا کہنا ہے کہ ہم ان دونوں ایونٹس کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں مگر معاوضوں کو منصفانہ بنانا ہوگا، دنیا کی دیگر بڑی اسپورٹس لیگ اپنے ریونیو کے 50 فیصد سے زائد حصہ پلیئرز کو معاوضوں کی مد میں ادا کرتی ہیں ، یہاں پر کچھ کھلاڑیوں کو محض 20 ہزار پائونڈ دیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال تمام 10 فرنچائزز بی سی سی آئی سے 48 ملین پائونڈ فی کس وصول کریں گی، گیٹ آمدنی اور اسپانسرشپ معاہدوں سے مزید 5 ملین پاؤنڈ تک حاصل ہونگے، ممبئی انڈینز جیسی ٹیموں کا ریونیو بھی زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائزز کے سبزباغ پلیئرز کو لبھانے لگے
دوسری جانب ہر آئی پی ایل فرنچائز کی سیلری کیپ 9.5 ملین پائونڈ ہے جسے آئندہ سیزن میں 10 ملین کیا جائے گا۔ تمام تنخواہیں انڈکس سے لنک ہیں، ایک میچ نہ کھیلنے پر کھلاڑی اپنی 20 فیصد فیس سے محروم ہوجاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔