مہیلا جے وردنے اور کمار سنگاکارا کیخلاف تادیبی کارروائی کا امکان

سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے یہ معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا۔


Sports Desk April 22, 2014
سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے یہ معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا۔ فوٹو : فائل

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 ٹائٹل جیت کر وطن واپسی پر بیانات دینے پر سری لنکن کرکٹرز مہیلا جے وردنے اور کمار سنگاکارا کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

پیر کو سری لنکا کرکٹ کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے یہ معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا، بنگلہ دیش سے واپسی پر دونوں پلیئرز نے سری لنکن آفیشلز کے ان بیانات پر برہمی کا اظہار کیا تھا جس میں دوران ایونٹ انھوں نے اپنی بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلانات کیے تھے، بورڈ حکام کی خواہش تھی کہ یہ فیصلہ میڈیا میں سنانے کی بجائے پلیئرز کو بورڈ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا۔