بارسلونا اوپن اعصام اور بوپنا بھی قسمت آزمائیں گے

اعصام بھارتی پارٹنر روہن کے ہمراہ پہلے رائونڈ میں انگلش حریف ڈومنیک انگلوٹ اور فلپائنی پلیئر ٹریٹ ہوئے کاسامنا کریں گے


Sports Desk April 22, 2014
اعصام بھارتی پارٹنر روہن کے ہمراہ پہلے رائونڈ میں انگلش حریف ڈومنیک انگلوٹ اور فلپائنی پلیئر ٹریٹ ہوئے کاسامنا کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

بارسلونا اوپن ٹینس میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق مینز ڈبلز میں حصہ لے رہے ہیں۔

اعصام الحق اپنے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا کے ہمراہ پہلے رائونڈ میں انگلش حریف ڈومنیک انگلوٹ اور فلپائنی پلیئر ٹریٹ ہوئے کا سامنا کریں گے، پیر کو منعقدہ فرسٹ رائونڈ سنگلز میچز میں جمہوریہ چیک کے راڈک اسٹیپنک کو آسٹریلین کوالیفائر ڈومنیک تھیم نے ٹھکانے لگادیا،ان کی ناکامی کا اسکور 4-6 اور4-6 رہا، دیگر میچز میں روسی پلیئر تیموریز گاباشیلوی نے پولش حریف مائیکل پریزینسی کو 6-3 اور6-4 سے ہرادیا، کولمبیا کے سانتیاگو گیرالڈو نے ڈچ پلیئر اگور سیجلنگ کو 6-4 اور6-2 سے زیر کرلیا، اسپینش پلیئر ڈینئیل جیمینو نے ہموطن روبرٹو کاربالیس کو 6-3 اور7-5 سے قابو کرلیا۔

اسپین کے اینگیو کاروینٹس نے یوکرین کے اولیکسینڈر نیڈویوسوف کو 3-6،6-2 اور6-4 سے ہرادیا،آندرے گلوبوف نے اطالوی حریف میٹایو ویولا کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-4 اور6-3 سے مات دے دی،آندرے کوزینٹیسوف نے اسپین کے پبلو کارینو بسٹا کو 2-6،6-1 اور6-2 سے ہرادیا، روبرٹو بوٹیسٹا اگٹ نے پولینڈ کے لوکاس کوبوٹ کو 6-1 اور6-0 سے قابو کرلیا، دوسری جانب مراکش ویمنز ٹینس میں اسپین کی لورڈیس ڈومنگوئز لینو نے روسی حریف ایلا کدریتسووا کو 6-2 اور7-5 سے ہرادیا، اسرائیلی پلیئر شحار پیر نے کروشیا کی پیٹرا میٹک کو 6-2 اور6-3 سے زیرکیا، آسٹریا کی یووینی موسبرگر نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا سیٹکووسکا کو 6-3 اور6-3 سے مات دے دی۔

مقبول خبریں