- خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 51 خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
- پنجاب میں شکار کی اجازت ملنے کے پہلے ہی روز شکاریوں نے سیکڑوں تیتر ڈھیرکردیے
- سندھ ہائیکورٹ کا الآصف اسکوائر تا ٹول پلازہ تجاوزات کے خاتمے کا حکم
- اسرائیل کی غزہ پر بمباری انسانیت کیخلاف جنگی جرائم ہیں، ترک صدر
- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی
- سکھ رہنما کو امریکا میں قتل کرنے کی بھارتی سازش؛ انٹونی بلنکن کا سخت ردعمل
- دودوچھہ ڈیم سے روالپنڈی میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے حل ہوجائے گا، محسن نقوی
- اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس کی 61500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- پائیدار توانائی سے بٹ کوائن کی مائننگ، کروڑوں ڈالر کی آمدن ممکن
- سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا اور قدیم ترین دستی کلہاڑا دریافت
- کینسر کے مہنگے ترین علاج اب انتہائی سستے ہونے کے قریب
- 2050 ء تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 20 فیصد کمی متوقع ہے، عالمی بینک
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 285 روپے سے کم ہوگیا
- انٹرا پارٹی الیکشن؛ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
- اپنے گھر کی فکر کریں، کل کسی اور کی آڈیو بھی لیک ہو سکتی ہے، علیمہ خانم
- خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث ملزم نوابشاہ سے گرفتار
- مودی سرکار مجھے ہرصورت قتل کرنے کے در پر ہے، خالصتان رہنما
- لاہور میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
- العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
افتخار کے ساتھ کوئی کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے، بابراعظم

(فوٹو: پی سی بی)
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ اوپر سے وکٹیں گرنے کی وجہ سے شکست ہوٸی، افتخار کے ساتھ کوئی کھڑا ہوتا تو میچ جیت سکتے تھے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا ہمارا پلان تھا کہ ہم سیریز کا اچھا اختتام کریں، آخری میچ میں اچھی کرکٹ کھیل سکتے تھے لیکن ہماری بیٹنگ ناقص رہی، مڈل آرڈر میں ہمیں نمبر کے حوالے سے کچھ مسائل درپیش ہیں۔
مزید پڑھیں: ODI رینکنگ؛ پاکستان 48 گھنٹے بعد ہی پہلی سے تیسری پوزیشن پر آگیا
بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز مجموعی طور پر کافی اچھی رہی اور کافی پرفارمنس آٸیں، اس سیریز میں ہم نے روٹیشن پالیسی اپناٸی جو کافی بہتر رہی، ٹیم میں مختلف کمبینیشن کو آزمایا، ہم کو اپنی بنچ اسڑینتھ کا بھی اندازہ ہو گیا ہے۔
بابراعظم نے کہا کہ عالمی کپ کے لیے مجھے کپتان مقرر کیے جانے کا علم نہیں، ورلڈ کپ کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں، عالمی کپ سے قبل ہر میچ اہم ہوگا، مجھے ابھی ورلڈ کپ تک کپتانی کا کچھ نہیں معلوم، ہمارے دماغ میں ہے کہ کن 15 لڑکوں کو ورلڈک کیلئے لیکر جانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانچویں ون ڈے میں نیوزی لینڈ کامیاب، سیریز پاکستان کے نام
بابراعظم نے کہا کہ مکی آرتھر کی میجمنٹ میں ہم پہلے بھی کھیلتے رہے ہیں، مکی نے ہمیں پہلے بھی سپورٹ کیا ہے، اس ٹیم میں کافی لڑکے چیمپٸنز ٹرافی سے کھیلتے آرہے ہیں، نٸی منجمنٹ کے آنے سے بہت زیادہ فرق نہیں پڑا، وہ پہلے بھی ٹیم کے ساتھ رہے ہیں انہیں چیزوں کا علم ہے۔
امام الحق کے ٹوئٹ سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کہا کہ امام کا ٹوٸٹ ابھی تک نہیں دیکھا، اس ٹیم میں ناراضگی نہیں ہوتی سب متحد ہیں، یہ ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے، سب ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں، مجھے نہیں لگتا امام کی ٹوٸیٹ کا میچ سے کوٸی تعلق ہے، ٹیم میں بھرپور اتحاد ہے اور سب کھلاڑی ایک خاندان کی طرح ہیں اور ان کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے۔
مزید جانیے: پانچویں ون ڈے سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ امام الحق نے ٹوئٹ داغ دی
بابراعظم نے کہا کہ ایک میچ پہلے نمبر ون بھی تھے آج نیچے آٸے تو کوٸی بات نہیں، میری وجہ سے افتخار کا نام چاچا پڑگیا، افتخار کے آنے سے مڈل آرڈر کا یہ نمبر بہتر ہوگیا ہے، آپ کسی بھی ٹیم کو یہ نہیں سوچ سکتے کہ یہ کمزور ہے یا مضبوط ہے، آپ کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھ سکتے۔
بابراعظم نے کہا رضوان نے کہا تھا کہ 4 پر کھیلنا اس کی خواہش ہے، ہم ٹیم کی صورتحال کے مطابق لڑکوں کو نمبر پر بھیجیں گے، سب پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں سب چاہتے ہیں پاکستان کو جتواٸیں، نواز کی انجری کے بعد زیادہ وقت نہیں تھا کہ عماد کو بلاٸیں، میں سمجھتا ہوں کہ جس پلیٸر کو لاٸیں اس کو پورا موقع دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔