قرض ادائیگی پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ کا خدشہ

رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کی توقع ہے،اے ڈی بی رپورٹ


Numainda Express April 23, 2014
رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے،ایشیائی بینک۔ فوٹو: فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے باعث پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ رہنے کا خدشہ ہے۔

تاہم رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔ اے ڈی بی کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.4 فیصد رہنے کی توقع ہے تاہم حکومت کی بہترین معاشی اصلاحات کے باعث مالی سال 2015 میں معاشی ترقی کی شرح بہتر ہونے کی امید ہے۔