دنیا کی کسی ٹیم کے پاس پاکستان نہ آکر کھیلنے کا جواز نہیں، سرفراز احمد

زبیر نذیر خان  منگل 9 مئ 2023
ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، سابق کپتان (فوٹو: فائل)

ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، سابق کپتان (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلےباز سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دنیا کی کسی ٹیم کے پاس پاکستان آکر نہ کھیلنے کا کوئی جواز نہیں۔

پاکستان سال 2017 میں چیمپئینز ٹرافی جتوانے والے کپتان سرفراز احمد نے گورنمنٹ جناح کالج میں کرکٹ گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو پاکستان آکر کرکٹ کھیلناچاہیے، ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس ضمن اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت کاوشیں کی ہیں، ہمارے سیکورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا ہے، قومی ٹیم کے پاس ورلڈکپ کی تیاریوں کیلئے وقت کم ہے، ایونٹ کیلئے قومی اسکواڈ جلد تشکیل دیا جائے۔

مزید پڑھیں: مکی آرتھر کا سابق کپتان سرفراز احمد سے رابطہ

وکٹ کیپر بلےباز نے کہا کہ نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں روٹیشن پالیسی اچھی رہی،پاکستان اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی کو موقع ملا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔