پنجاب بھر میں بدھ کو امتحانات منسوخ اور اسکول بند رہیں گے

کراچی، راولپنڈی، پشاور سمیت دیگر بورڈز کے تحت امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے


ویب ڈیسک May 09, 2023
فوٹو : فائل

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر میں بدھ کے روز ہونے والا نویں جماعت کا پرچہ منسوخ کردیا۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے میں آج منعقد ہونے والا نویں جماعت کا پرچہ ملکی معاشی صورت حال کے سبب ملتوی کردیا گیا ہے، جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، لاہور میں رینجرز طلب

ترجمان کے مطابق پنجاب بھر میں آج سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

لاہور

لاہور بورڈ نے بھی دس مئی کو شیڈول نویں جماعت کا پرچہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا، جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

راولپنڈی

دوسری جانب راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین محد عدنان نے آج ہونے والے امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرچے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں راولپنڈی کینٹ میں متعدد پرائیوٹ تعلیمی اداروں نے آج کی چھٹی کا اعلان بھی کردیا۔

بعد ازاں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے ضلع کے تمام نجی و سرکاری اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔ جبکہ آ ل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے بھی باہمی مشاورت اور حکومتی اعلان کے تناظر میں آج اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند

پاکستان الائنس آف پرائیوٹ اسکولز پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے ملک بھر کے تمام پرائیویٹ اسکولز کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے، اعلامیے کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ عوام سکولز کی بندش کی بے بنیاد افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

ضلع بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی بدھ 10 مئی بند کرنیکا اعلان

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سربراہ یاسین بلوچ نے کہا کہ راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام آج (بدھ) کو ہونےوالے امتحانات منسوخ کردیے گئے ہیں، جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

'ہفتے تک تعلیمی ادارے بند اور پرچے منسوخ'

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پشاور تعلیمی بورڈ سمیت صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں میٹرک سالانہ امتحانات ہفتے تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ نصراللہ خان یوسفزئی نے کہا کہ پشاور تعلیمی بورڈ سمیت صوبے کے دیگر بورڈز اس حوالے سے نیا امتحانی شیڈول حالات کو دیکھ کہ جاری کیا جائے گا۔

اسے بھی پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری پر ملک گیر احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، پنجاب میں موبائل سروس بند

یہ بھی پڑھیں: نجی تعلیمی ادارے آج بند جبکہ میٹرک بورڈ کراچی کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے

مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر صوبے کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے تک بند رہیں گے جبکہ منسوخ ہونے والے پرچوں کا شیڈول بھی بعد میں جاری کیا جائے گا۔

کراچی

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک بورڈ کے امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے جبکہ کیمبرج بورڈ نے اے اور او لیول کے 10 مئی کو ہونے والے امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں