منکی پاکس صحت عامہ کیلئے خطرہ نہیں رہا عالمی ادارہ صحت

منکی پاکس ابھی بھی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے جس کے لیے ایک مضبوط، فعال اور پائیدار اقدامات کی ضرورت ہے، ڈبلیو ایچ او


ویب ڈیسک May 12, 2023
[فائل-فوٹو]

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ تقریباً ایک سال قبل بین الاقوامی سطح پر پھیلنے والا منکی پاکس وائرس اب صحت عامہ کیلئے خطرہ نہیں ہے۔








عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئسس نے جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منکی پاکس وائرس عوامی سطح پر اب تشویشناک نہیں ہے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ کام ختم ہو گیا ہے۔

ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی طرح ہی منکی پاکس ابھی بھی ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے جس کے لیے ایک مضبوط، فعال اور پائیدار اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ جولائی میں یہ وائرس تیزی سے پھیل رہا تھا لیکن ممالک کے جلد اور موثر اقدامات سے اس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا جو کہ ڈبلیو ایچ او کیلئے حوصلہ افزا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 111 ممالک سے 87,000 سے زیادہ کیسز اور 140 اموات کی اطلاع ملی تھی لیکن 3 ماہ کے دوران گزشتہ 3 مہینوں کے مقابلے میں 90 فیصد کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ منکی پاکس وائرس جسمانی رطوبتوں کے ساتھ براہ راست رابطے سے پھیلتا ہے اور فلو جیسی علامات اور پیپ سے بھری جلد کے زخموں کا سبب بنتا ہے۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں