برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئین شپ بھارت نے جیت لی

لاہور میں 5 مئی سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں 6 ممالک نے حصہ لیا


ویب ڈیسک May 13, 2023
فوٹو: فائل

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئین شپ بھارت نے جیت لی۔

لاہور کے نجی ہوٹل میں پانچ مئی سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں چھ ممالک نے حصہ لیا، آخری دو دن بھارتی ٹیم چھائی رہی، اور اوپن و ویمن کٹیگریز میں کامیابی حاصل کرکے برتری ثابت کی۔

بھارت نے دونوں کٹیگریز کے فائنلز میں یو اے ای کو ہرایا، ایک روز پہلے بھارت سنئیر اور مکسڈ کٹیگریز میں بھی فاتح رہا۔

چاروں کٹیگریز کی فائنلسٹ بھارت، پاکستان اور یو اے ای نے ورلڈ برج چیمپئین شپ کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا، ورلڈ برج چیمپئین شپ اگست میں مراکو میں ہو گی، بھارتی ٹیم نے پاکستان کی شاندار میزبانی اور انتظامات کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں