سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
نور خان ایئربیس پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے استقبال کیا، سعودی مہمان وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے
سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز ال داؤد 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
سعودی عرب کے نائب وزیر داخلہ کا نور خان ایئربیس پر استقبال پاکستانی ہم منصب اور سفارت خانے کے حکام نے کیا۔
سعودی نائب وزیر داخلہ دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اور آرمی چیف سے بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔
اپنے دورے کے دوران سعودی نائب وزیر داخلہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ ہہ منصوبے پاکستانی حجاج کو آسان اور پریشانی سے پاک امیگریشن فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔