- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
آئی فون صارفین وِنڈوز11 سے ہوجائیں خبردار
لندن: ایک نئی رپورٹ کے مطابق وِنڈوز 11 میں متعارف کرایا گیا مائیکرو سافٹ کا نیا فون لِنک فیچر آئی فون صارفین پر سائبر حملوں کا سبب بن سکتا ہے۔
اینڈرائیڈ صارفین کافی عرصے سے فون لِنک فیچر کا استعمال کر رہے ہیں اور اس کے ذریعے وائے فائے کو استعمال کرتے ہوئے اپنے اینڈرائیڈ فون کو کمپیوٹر سے جوڑتے ہیں۔
گزشتہ ماہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے تمام وِنڈوز 11 صارفین کے لیے آئی او ایس فون لِنک فیچر جاری کیا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین 39 زبانوں میں عالمی سطح پر 85 مارکیٹوں میں آئی میسج کو استعمال کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ سائبر اسٹاکر (انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو ہراساں کرنے والے) کسی کے بھی آئی فون پر فون لِنک بغیر کسی تنبیہ کے ان کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
سائبر اسٹاکر کسی بھی شخص کے آئی فون میں فون لنک سیٹ اپ کرنے کے بعد اپنے ونڈوز پی سے جوڑ سکتے ہیں اور ان کے علم میں آئے بغیر ان کے آئی میسج اور فون کال پر نظر رکھ سکتے ہیں۔
معاملے پر ایپل اور مائیکروسافٹ کی جانب سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔