- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- جوحلف نامہ مجھ پر لاگو وہ تمام ججوں،جرنیلوں پر بھی لاگو ہو گا : واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
عمران خان نے حقیقی آزادی سمجھانے کیلئے عالم دین کی ویڈیو شئیر کردی
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے حقیقی آزادی کا مطلب سمجھانے کیلئے ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ٹرسٹ کے ناظم اعلیٰ مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری کی ویڈیو شئیر کر دی۔
عمران خان نے کہا کہ یہ سمجھنے کیلئے کہ ”حقیقی آزادی“ سے میری مراد کیا ہے، اہم ہے کہ آپ ان صاحبِ علم کی گفتگو ملاحظہ کیجئے۔
مفتی شاہ عبد الخالق نے قرآن پاک کی آیات کی روشنی میں حقیقی آزاد معاشرے کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹیوں، صفوں کی سیاست، نسلی و لسانی اختلافات سے بالاتر ہو ایک قوم کی حیثیت سے 4 سوالات پر غور و فکر کی ضرورت ہے، کیا ہم آزاد ہیں یا غلام؟ کیاہمارا نظام عدل پر مبنی ہے یا ظلم پر؟۔
یہ سمجھنے کیلئے کہ ”حقیقی آزادی“ سے میری مراد کیا ہے، اہم ہے کہ آپ ان صاحبِ علم کی گفتگو ملاحظہ کیجئے! pic.twitter.com/OxKazrbTh5
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 26, 2023
انہوں نے کہا کہ کیا ہمارے ملک کا سیاسی نظام امن و امان کو یقینی بنا رہا ہے یا خوف بانٹ رہا ہے؟ کیا ہمارا نظام معاشی اطمینان پیدا کر رہا ہے یا معاشی بد حالی؟۔
مفتی شاہ عبد الخالق کا کہنا تھا کہ یہ چار اصول قرآن کریم نے تین آیات میں بیان کیے ہیں، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے فرعون کے دربار میں جا کر پہلی دعوت بنی اسرائیل کی آزادی کی دی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ہم نے رسول بھیجے ان پر کتابیں نازل کیں تاکہ تمام انسانیت عدل پر قائم ہو، سورۃ نحل میں اللہ نے ایک مثالی معاشرے کا ذکر کیا جہاں امن او امان ہو، اللہ نے فرمایا کہ زوال پذیر قوم خوف کی حالت میں ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی سورہ میں اللہ پاک نے معاشی اطمینان کی بھی بات کی ہے، مطمئن معاشرہ وہ ہوتا ہے جہاں ہر فرد کے پاس وافر مقدار میں رزق ہو، زوال پذیر معاشرے پر بھوک کی چادر تنی ہوتی ہے۔
مفتی شاہ عبد الخالق نے مزید کہا کہ ان چار سوالات پر غوروفکر کریں، قران پاک کا اس نکتہ نظر سے مطالعہ کریں، نماز روزہ اور دیگر عبادات ہمارے دینی فرائض میں شامل ہیں، اللہ تعالیٰ کو ہماری عبادات مطلوب نہیں ہیں ، یہ عبادات آزادی، عدل، امن اور معاشی خوشحالی کیلئے نظم و ضبط پیدا کرنے کیلئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔