علی زیدی کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

سیاست چھوڑنا آسان نہیں تھا کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا، علی زیدی


ویب ڈیسک May 27, 2023
مئی 9 کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، علی زیدی:فوٹو:اسکرین گریب

تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ سیاست چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں تھا۔ کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کی صدارت ، کور کمیٹی اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ پاکستان کے لیے کام کروں گا۔ پاکستان کے لیے زرمبادلہ لاؤں گا پہلے بھی یہ کام کرتا رہا ہوں اب بھی یہی کروں گا۔



علی زیدی نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی تھی آج بھی کرتا ہوں۔ جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرروی ہے۔

مزید پڑھیں: جب تک عمران زندہ ہے پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، علی زیدی

علی زیدی نے کہا کہ پاک افواج ہمارا فخر ہیں ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا۔ ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے۔ پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں