بحرالکاہل کی عمیق گہرائیوں سے 5000 سے زائد آبی حیات دریافت

دریافت کی جانے والی نئی انواع میں 92 فی صد سائنس میں بالکل نئی ہیں


ویب ڈیسک May 30, 2023

بحرالکاہل کے ایک گہرے علاقے کلیریئن کلِیپرٹن زون میں 5000 سے زائد نئے اقسام کے جاندار دریافت ہوئے ہیں۔

ہوائی اور میکسیکو کے درمیان 60 لاکھ مربع کلو میٹر پر محیط کلیریئن کلِپرٹن زون سمندر کی تہہ کا ایک ایسا خطہ ہے جہاں مستقبل میں کان کنی متوقع ہے۔

محققین کے مطابق انہوں نے اس خطے میں 5 ہزار 578 نئی اقسام کی حیات دریافت کی جن میں سے 92 فی صد سائنس میں بالکل نئی ہیں۔

تحقیق کی سربراہ مصنفہ میوریل ریبون کے مطابق اس خطے سے تعلق رکھنے والی 438 حیات کے متعلق معلوم ہے لیکن ایسی 5 ہزار 142 بے نام انواع ہیں جن کے غیر رسمی نام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان حیات کے متعلق تفصیلات موجود نہیں ہیں جس کا مطلب ہے کہ ان کے انواع کا تو علم ہے لیکن ان کی ذیلی قسم کی شناخت نہیں ہوسکتی۔

شناخت کیے جانے والے اکثر جانداروں میں آرتھروپوڈز، جھینگے اور کیکڑے جیسے بغیر ریڑھ کی ہڈی والے خول دار جاندار جبکہ دیگر میں اینیلِڈ اور نیماٹوڈا گروپ کے کیچھوے شامل تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں