راولپنڈی؛ گیس سلنڈر دھماکے سے مکان کا حصہ گرگیا، بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 28 مئ 2023
فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

 راولپنڈی: پیپلزکالونی میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے دو منزلہ مکان کا کچھ حصہ گرنے سے 14 سالہ بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق 8 زخمی افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا تھا جس میں سے ایک زخمی بچہ دم توڑ گیا، ایک زخمی 80 فیصد تک جھلس گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

زخمی ہونے والے افراد میں 4 مرد، 2 عورتیں اور 2 بچے شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی اور تھانہ ریس کورس پولیس کا عملہ موقع پر پہنچا۔ ریسکیو کے عملے نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

گیس لیکج کے باعث سلنڈر پھٹنے سے ہونے والا دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دو منزلہ مکان کا بڑا حصہ گر گیا اور قریبی گھروں کی کھڑکیاں و شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔