مدھر بھنڈارکر کی فلم میں کام نہیں کر رہیدپیکا

فی الحال فرح خان کی نئی فلم ہیپی نیو ایئر کی عکسبندی میں مصروف ہوں۔بالی ووڈ اداکارہ


APP April 27, 2014
فی الحال فرح خان کی نئی فلم ہیپی نیو ایئر کی عکسبندی میں مصروف ہوں۔بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے فلمساز مدھر بھنڈارکر کے نئے پراجیکٹ میں کام کرنے کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ میڈیا پر اس قسم کی آنے والی خبروں سے حیران ہوئی ہیں کہ وہ فلمساز بھنڈارکر کی نئی فلم سائن کریں گی۔ ترجمان نے کہا کہ ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا۔ دپیکا پڈوکون فی الحال فرح خان کی نئی فلم ہیپی نیو ایئر کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔