بعض لوگ فوج اورعوام میں فاصلے چاہتے ہیںطاہراشرفی

حکومت،طالبان نے جنگ بندی پرعملدرآمدکی یقین دہانی کرائی ہے،مولاناسمیع الحق


Monitoring Desk April 27, 2014
وزارت داخلہ چینل کااین اوسی منسوخ کرسکتی ہے، اسدکھرل،میں اورمولانامیں گفتگو ۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: سربراہ پاکستان علماکونسل مولانا طاہراشرفی نے کہا ہے کہ بعض لوگ اسی کام میں لگے رہتے ہیں کہ فوج اور عوام میں فاصلہ پیدا کریں لیکن ان کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ۔

کیونکہ فوج کے پیچھے عوام ہے اوروہ کبھی اپنی فوج کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام میں اور مولانا میں میزبان نبیلہ سندھو سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ حامدمیر پر حملہ قابل مذمت ہے لیکن اس حملے کے بعدجس طرح پاک فوج پر الزامات عائد کیے گئے۔

یہ کسی بھی طوردرست نہیں۔ اگر جیو پاکستان کے خلاف پالیسی اپنائے ہوئے ہے تو پھر آپ ایکشن کیوں نہیں کرتے، قوم کبھی بھی فوج اور آئی ایس آئی کی مخالفت برداشت نہیں کرے گی۔ طالبان مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں بظاہر تعطل لگ رہا تھا مگر ایسا نہیں ہے۔