- 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انوارالحق کاکڑ
- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
لانچ سے پہلے، میٹا کی ٹوئٹر متبادل ایپ کا لوگو منظرِعام پر

ٹویٹر کی طرز پرمیٹا کی نئی بارسلونا ایپ کا لوگو مںظرِ عام پر آگیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا ٹوڈے
لاس اینجلس: قارئین کو یاد ہوگا کہ ہم ٹوئٹر کی غیرمقبولیت کے بعد میٹا کمپنی کی جانب سے ایسی ہی ایک ایپ کی خبر بار بار دے چکے ہیں۔ اب ایپ پر لکھنے والے ایک ماہر نے نہ صرف اس ایپ کا لوگو افشا کیا ہے بلکہ مزید کچھ خیریں بھی دی ہیں۔
الیساندرو پالوزی نے کہا ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی خالق کمپنی میٹا نے اپنے نئی’ بارسلونا‘ ایپ کی رنگت بھی عین ٹویٹر جیسی رکھی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایلون مسک کی جانب سے ٹویٹر کے انتظامات سنبھالنے کے بعد اس میں تبدیلیوں سے صارفین ناراض بھی ہیں۔ میٹا نے اسی صورتحال کا فائدہ اٹھایا اور اپنی ایپ پر تیزی سے کام شروع کردیا ہے۔
انٹرنیٹ پر تجزیہ کاروں کے مطابق شاید میٹا اپنی مضبوط اور قابلِ اعتماد صورتحال کی بنا پریہ ٹویٹر کو مات دے سکے گی۔ توقع ہے کہ فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کے رجسٹرڈ صارفین اس جانب متوجہ ہوں گے۔ مارچ کے مہینے میں میٹا نے اپنی اسی لیب پر لب کشائی کی تھی تاکہ وہ مارکیٹ اور صارفین دونوں کو اپنی جانب راغب کرسکے۔ اسے ’سوچ کی انسٹاگرام‘ بھی قرار دیا گیا تھا۔
بعض خبروں کے مطابق یہ چیٹ پر مبنی فیڈ والی ایپ ہوگی جسے آسان اور سادہ بنایا گیا ہے۔ پھر یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اسے انسٹاگرام کی ذیلی ایپ بنایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 500 الفاظ کا ٹیکسٹ، تصاویر، لنکس اور پانچ منٹ تک کی ویڈیو پوسٹ کی جاسکیں گی۔ لیکن اب تک معلوم نہ ہوسکا کہ بارسلونا کب منظرِ عام پرآرہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔