- ٹیم میں تبدیلیاں، انضمام اور بابر نے کرکٹ کمیٹی کی تجاویز نظرانداز کردیں
- عامر ریٹائرمنٹ واپس لے کرفرسٹ کلاس میچز کھیلیں، پرفارم کریں، انضمام الحق
- سعودی عرب سے امن معاہدے کے قریب ہیں، اسرائیل
- نسیم کے کندھے کی سرجری ہوگی، بحالی فٹنس کیلیے 4 ماہ درکار
- آزمودہ ہتھیاروں سے مشن ورلڈکپ میں سرخرو ہونے کا پلان
- 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، انوارالحق کاکڑ
- بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا
- مسلم لیگ ن کا اجلاس، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کا حتمی فیصلہ
- نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 28 پیسے کا اضافہ کردیا
- بائیڈن نے جی 20 اجلاس میں مودی کے ساتھ کینیڈین سکھ کے قتل کا معاملہ اٹھایا تھا، عالمی میڈیا
- نواز شریف کی واپسی کا نگراں حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مرتضی سولنگی
- کراچی میں ڈکیتوں نے ہوٹل پر بیٹھے درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- لاہور؛ ڈینگی کا لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا
- باجوہ کی توسیع کی حمایت ن لیگ کا عمران خان کیخلاف سیاسی حربہ تھا، رانا ثنا اللہ
- پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے ، نگراں وزیراعظم
- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹرانسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
سینٹرل کنٹریکٹ؛ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا، مگر کتنا؟

کپتان بابراعظم سے حتمی مشاورت کے بعد لسٹ تیار کرکے نجم سیٹھی کو بھیجی جائے گی، ذرائع (فوٹو: پی سی بی)
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی 20 فیصد تنخواہوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہو رہے ہیں، نئے سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے مشاورت جاری ہے جس میں کی 20 فیصد تنخواہوں میں اضافے کا امکان ہے۔
کپتان بابراعظم سے حتمی مشاورت کے بعد لسٹ تیار کرکے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی میز پر پہنچادی جائے گی۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی معیاد 21 جون کو ختم ہورہی ہے اس سے پہلے کنٹریکٹ پانے والے کرکٹرز کا اعلان کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی ٹیم کا ممکنہ اسکواڈ کیا ہوگا؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم ،محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، شاداب، فخر زمان اے کیٹگری میں برقرار رہیں گے، فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ کو بھی کنٹریکٹ میں ترقی ملے گی۔ نوجوان پیسر نسیم شاہ ریڈ اور وائٹ دونوں کیٹگریز کا حصہ ہوں گے۔
مڈل آرڈر افتخار احمد، صائم ایوب، احسان اللہ، اسامہ میر، محمد حارث اور زمان خان بھی کنٹریکٹ لسٹ میں جگہ پانے میں کامیاب ہوجائیں گے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد بھی ریڈ بال کیٹگری میں کنٹریکٹ لسٹ کا بدستور حصہ رہیں گے۔
مزید پڑھیں: قومی کرکٹرز نے اپنے حق کیلیے آواز اُٹھانے کی ٹھان لی
چیف سلیکٹر ہارون رشید ان دنوں یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں، ابتدائی مرحلے میں مکی آرتھر، ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز عثمان واہلہ سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
فائنل لسٹ سے پہلے کپتان بابر اعظم کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، سینٹرل کنٹریکٹ میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ کرکٹرز کی ترقی اور تنزلی کے ساتھ کئی کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہوں گے۔ ریڈبال اور وائٹ بال کیٹگریز کو جاری رکھا جائے گا۔ اے، بی، سی کے علاوہ ایمرجنگ کیٹگری بھی شامل ہوں گی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کون سے اسٹیڈیم میں ہوگا؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا
سابق کپتان اظہر علی ریٹائر ہونے پر کنٹریکٹ سے باہر ہو گئے ہیں، فواد عالم کے بھی نئے کنٹریکٹ میں جگہ برقرار رکھنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر لگ رہے ہیں، لیگ اسپنر یاسر شاہ ، نعمان علی، خوشدل شاہ، عثمان قادر، حیدر علی، عابد علی، زاہد محمود بھی نئی فہرست کا حصہ نہیں ہوں گے۔
دوسری جانب پی سی بی کی یہ کوشش ہے کہ جون ختم ہونے سے پہلے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرالیے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔