محمد رضوان کا بھارت ٹرین حادثے میں اموات پراظہار افسوس

ویب ڈیسک  پير 5 جون 2023
بھارت میں ٹرین حادثے میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے:فوٹو:فائل

بھارت میں ٹرین حادثے میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھارت میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان نے بھارت کے شہر اڑیسہ میں ہونے والے ٹرین کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

ٹوئٹر پر پیغام میں کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع ہمیشہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ میری دعائیں بھارتی ٹرین حادثے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

https://twitter.com/iMRizwanPak/status/1665358954199756801?s=20

بھارت میں 2 روز قبل 3 ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد جاں بحق اور 900 زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔