وزیراعظم بنا تو داؤد ابراہیم کو پاکستان سے واپس بھارت لاؤں گا مودی کی ہرزہ سرائی

بیرون ملک روپوش مجرموں کی گرفتاری کے لئے کانگریس حکومت نے جوکیا، اس میں ذرہ سی بھی پختگی نہیں،


INP April 28, 2014
دائودابراہیم سے متعلق سشیل کمارشندے کابیان غیرذمے دارانہ اورشرمناک ہے۔، نریندر مودی فوٹو: فائل

بھارت کی انتہا پسندسیاسی جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے وزارت عظمیٰ کے امیدوارنریندرموودی نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی ہے کہ اگر میں وزیراعظم بن گیا تو دائودابراہیم کوپاکستان سے واپس بھارت لے کرآؤں گا۔

دائودابراہیم سے متعلق سشیل کمارشندے کابیان غیرذمے دارانہ اورشرمناک ہے۔ مودی نے بھارتی گجراتی ٹی وی چینل کوانٹرویومیں وزیرداخلہ کے بیان پرشدیدتنقیدکی اورکہا کہ دائودابراہیم کو واپس لانے کیلیے کوئی پریس نوٹ جاری کرنیکی ضرورت تھی؟، اسطرح کی باتیں میڈیا پرلانے سے کیامقاصدحاصل کیے جاسکتے ہیں؟،کیا امریکیوں نے اسامہ سے بات کی تھی؟ اور کیاامریکیوں نے اسامہ کی گرفتاری کے منصوبے سے متعلق کوئی پریس کانفرنس کی تھی؟۔ مودی نے کہا کہ کانگریس حکومت نے جوکیا، اس میں ذرہ سی بھی پختگی نہیں، وزیرداخلہ کا بیان شرمناک ہے۔

مقبول خبریں