- جامعہ کراچی کے اساتذہ و ملازمین کیلئے ایم فل اور پی ایچ ڈی فیس معاف
- مریضوں کی بینائی جانے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے اویسٹن انجکشن پر پابندی لگادی
- اٹک جیل انتظامیہ نے عمران خان کو عدالت پیش کرنے سے معذوری ظاہر کردی
- عمرعطا بندیال کے فون پر جسٹس طارق مسعود ناراض ہوگئے تھے، اہم تفصیلات سامنے آگئیں
- این ای ڈی انٹری ٹیسٹ کے نتائج نے سندھ میں معیارتعلیم کی قلعی کھول دی
- کراچی میں چپ تعزیہ جلوسوں کے موقع پر متبادل روٹس کا اعلان
- اسرائیل سے تعلقات؛ قوم اور فلسطین کے مفاد کو مد نظر رکھا جائے گا، وزیرخارجہ
- بھارت نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
برقی ہیلمٹ جو تمباکو نوشی سے مکمل نجات دلاسکتا ہے

اسرائیلی ماہرین کا تیارکردہ برقی مقناطیسی ہیلمٹ جو تمباکو نوشی چھڑانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوا ہے۔ فوٹو: بشکریہ نیچر
تل ابیب: دماغ کی گہرائی میں برقی مقناطیسی لہریں بھیجنے والے ایک انقلابی ہیلمٹ سے تمباکونوشی چھوڑنے میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ استعمال کے بعد بہت زیادہ سگریٹ پینے والے افراد کی 44 فیصد تعداد نے سگریٹ کو یکسر خیرباد کہدیا۔
صرف چند ہفتوں تک دماغ میں برقی سرگرمی بڑھانے سے کئی افراد نے سگریٹ چھوڑدی جن کی ایک تہائی تعداد نے اگلے چھ ماہ تک کوئی ایک سگریٹ بھی نہیں سلگائی۔
یہ تحقیق بن گوریون یونیورسٹی کے ڈاکٹر ابراہم زینجن اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔ انہوں نے حد سے زیادہ سگریٹ پینے والے ایسے افراد کو مطالعے میں شامل کیا جنہیں تمباکو نامی بلا چھوڑ نہیں رہی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اب امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) اس کی منظوری سے قبل آزمائش کررہی ہے اور اس کا مکمل احوال جرنل آف بائیلوجیکل سائیکائٹری میں شائع ہوا ہے۔
مشین کے لیے مالی امداد برینس وے نے کی ہے جو اسرائیلی کمپنی ہے۔ اس تحقیق میں کل 115 افراد شریک ہوئے جو روزانہ 20 سگریٹ پی رہے تھے۔ ان میں سے 77 افراد نے اپنا پورا مطالعہ مکمل کیا ۔ بعض افراد نے ہفتے میں کئی روز تک ایک فریج جیسی مشین میں وقت گزارا جس کے ساتھ ہیلمٹ لگا تھا۔ اس ہیلمٹ سے برقی جھماکے خارج ہورہے تھے۔ تمام 77 افراد نے کئی ہفتوں تک مشین کو استعمال کیا۔
ہیلمٹ کے اندر تانبے کی تاریں برقی مقناطیسی امواج پیدا کرتی ہیں اور دماغ کے اس حصے کو سرگرم کرتی ہیں جہاں کسی نشے کی طلب پیدا ہوتی ہے۔ طبی زبان میں یہ مقامات پری فرنٹل اور انسولر کارٹیکس کہلاتے ہیں۔
مطالعے میں شامل 44 فیصد افراد نے سگریٹ کو مکمل طور پر چھوڑ دیا اور وہ اپنے عزم پر چھ ماہ کے بعد تک قائم رہے۔ یہ ایک غیرمعمولی کامیابی ہے۔ تاہم اکثر افراد نے چند ہفتوں بعد سگریٹ نوشی دوبارہ ضرور شروع کی لیکن اس بار طلب میں کمی کی وجہ سے سگریٹ کی تعداد میں کمی واقع ہوئی تھی۔
اگلے مرحلے میں دنیا کے مزید 20 مراکز میں اسے آزمایا جائے گا اور کامیابی کی صورت میں کچھ برس بعد یہ مشین عام دستیاب ہوسکے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔