- مفت طبی سہولیات؛ پنجاب میں کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح
- "چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد، فیصلہ عام انتخابات کے بعد ہوگا"
- لاپتا افراد کیسز میں برسوں کے نتائج صفر ہیں، سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی
- چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول
- وزیراعظم کی برآمدات کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کیلیے پالیسی تیار کرنے کی ہدایت
- سپریم کورٹ؛ نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل
- پاک آئرلینڈ سیریز؛ پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا
- کراچی؛ تاوان نہ ملنے پر 12 سالہ بچہ قتل، مرکزی ملزم بہنوئی گرفتار
- اسمبلی اجلاس؛ گورنر پختونخوا اور صوبائی حکومت آمنے سامنے
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کپتان کا بابراعظم، رضوان کو اہم مشورہ
- دبئی سے آنیوالے 2 مسافروں سے کروڑوں مالیت کے موبائل فونز برآمد
- سائبر اور فون کال فراڈ؛ محتاط رہیے
- اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھارت براہ راست ملوث
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر بالآخر ڈبلن روانہ
- ویپس میں استعمال کیے گئے کیمیکل انتہائی زہریلے ثابت ہوسکتے ہیں، تحقیق
- بلیک ہول میں گِرنے کا منظر کیسا ہوگا؟ ویڈیو جاری
- جاپان میں بیت الخلا سیاحوں کی توجہ کا مرکز کیوں بن رہے ہیں؟
- پی سی بی غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں
- آئرلینڈ کی کرکٹ کنٹریکٹ تنازع میں الجھ گئی
- حکومت کو 15روز میں کلائمیٹ اتھارٹی کے قیام کا حکم
ایشیاکپ کا اعلان ہوگیا؛ پاکستان، سری لنکا مشترکہ میزبان
لاہور: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ کا اعلان کردیا، میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) شاہ اور سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے جے شاہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مجوزہ ہائبرڈ ماڈل کی تجویز قبول کرلی، ایشیاکپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک پاکستان اور سری لنکا میں ہوگا۔
ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شریک ہوں گی، ٹورنامںٹ میں مجموعی طورپر 13 میچز ہوں گے جن میں سے ابتدائی 4 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: نجم سیٹھی کا ہائبرڈ ماڈل منظور کرنے پر ایشین کرکٹ کونسل کا شکریہ
فائنل سمیت 9 میچز کی میزبانی سری لنکا کرے گا، بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے دو مقامات پر ایشیاکپ میزبانی کرنے کی تجویز دی تھی کہ بھارت نیوٹرل مقام پر اپنے میچز کھیل لے۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ 2023؛ بھارت کو شکست، پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل قبول
واضح رہے کہ اگر ایشیاکپ میں پاکستان شرکت نہیں کرتا تو براڈکاسٹرز کے بیک آف کر جانے کا امکان ہے کیونکہ پاک بھارت میچز کے باعث خطیر رقم ملنا تھی۔
دوسری جانب ایشیاکپ کا ہائبرڈ ماڈل منظور ہونے کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پاکستان میگا ایونٹ کیلئے ہندوستان جائے گا، تاہم اسے حکومتی اجازت درکار ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔