ممکنہ چیئرمین ’’ذکا اشرف‘‘ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تنگ آگئے

عباس رضا  منگل 27 جون 2023
میرے نام سے اکاؤنٹ بنواکر کسی نے ویری فائی بھی کروالیا ہے، ذکا اشرف (فوٹو: فائل)

میرے نام سے اکاؤنٹ بنواکر کسی نے ویری فائی بھی کروالیا ہے، ذکا اشرف (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ممکنہ چیئرمین ذکا اشرف جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تنگ آگئے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئرمین شپ کے مضبوط امیدوار ذکا اشرف نے کہا کہ ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں مگر میرے نام سے اکاؤنٹ بنواکر کسی نے ویری فائی بھی کروالیا ہے۔

ذکاء اشرف چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کیلیے مضبوط امیدوار ہیں، ان کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا تاہم تحلیل کی جانے والی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے آخری لمحات میں بورڈ آف گورنرز تشکیل دیئے جانے کا معاملہ عدالت میں پہنچادیا گیا اور الیکشن کا عمل ملتوی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کا الیکشن روک دیا

دوسری جانب جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ممکنہ چیئرمین پی سی بی کے طور پر ذکا اشرف کی جانب سے بیانات جاری کیے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔