کراچی میں مون سون سسٹم داخل مختلف علاقوں میں بارش

سپر ہائی وے، نوری آباد اور گڈاپ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش


ویب ڈیسک July 06, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

شہر قائد میں مون سون کا سسٹم داخل ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں دوپہر کے بعد کالے بادل چھائے اور شام کے وقت موسلا دھار بارش شروع ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

سپر ہائی وے، نوری آباد اور گڈاپ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم تیزی سے شہری علاقوں کی طرف بڑھا، جس کے بعد سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، گلشن معمار، تیسر ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہوئی۔

اس دوران شہر کے وسطی علاقوں میں بوندا باندی اور کالی گھٹائیں چھائی رہیں جبکہ حبس کی شدت برقرار رہی۔ اگلے چند گھنٹوں میں شہر بھر میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

[video width="288" height="640" mp4="https://c.express.pk/2023/07/whatsapp-video-2023-07-06-at-6.12.47-pm-1688651709.mp4"][/video]
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق مون سون سسٹم دو روز تک کراچی کی حدود میں رہے گا اور اس دوران وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

[video width="640" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/07/whatsapp-video-2023-07-06-at-6.16.25-pm-1688651713.mp4"][/video]

 

[video width="640" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/07/whatsapp-video-2023-07-06-at-6.16.26-pm-1688651716.mp4"][/video]

شہری حکومت کی جانب سے ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر شہر بھر کے نالوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا کام جاری ہے جس کی نگرانی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب خود کررہے ہیں۔

[video width="368" height="672" mp4="https://c.express.pk/2023/07/whatsapp-video-2023-07-06-at-6.18.00-pm-1688651721.mp4"][/video]

علاوہ ازیں متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور مشینری تیار رکھنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

[video width="640" height="480" mp4="https://c.express.pk/2023/07/whatsapp-video-2023-07-06-at-6.33.11-pm-1688651727.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے