واٹس ایپ کا ایڈٹ فیچر ہر پیغام میں ترمیم نہیں کرسکتا

مئی کے مہینے میں متعارف کرایا جانے والا ’ایڈٹ‘ کا فیچر ہر پیغام میں ترمیم نہیں کر سکتا


ویب ڈیسک July 13, 2023

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کا چند ہفتوں قبل متعارف کرایا گیا 'ایڈٹ' کا فیچر آپ کو ہر قسم کے پیغامات میں ترمیم کی سہولت دے گا تو یہ آپ کی بھول ہے۔

میٹا کی ذیلی ایپ کی جانب سے مئی کے مہینے میں 'ایڈٹ' کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس سے صارفین کو اپنے پیغام میں غلطی محسوس ہونے پر ترمیم کرتے ہوئے مکمل پیغام نہ مٹانے کی سہولت دی گئی تھی۔

اپنے پیغام میں ترمیم کے لیے صارفین اپنے بھیجے گئے پیغام کو دبا کر رکھیں۔ پیغام منتخب ہونے کے بعد اوپر کی جانب دائیں ہاتھ پر تین نقطوں کو دبائیں اور ایڈٹ کے آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے پیغام میں تبدیلی کردیں۔

(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو) (تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)

لیکن ماہرین کے مطابق ایک صورت میں بھیجے گئے پیغام میں ترمیم کرنا ممکن نہیں ہوتا اور ایسا تب ہوتا ہے جب آپ کسی تصویر کا کیپشن لکھ کر بھیجیں۔

لہٰذا ماہرین کے مطابق جب تصویر کے ساتھ کوئی تحریر بطور کیپشن لکھ کر بھیجی جائے اس کو احتیاط کے ساتھ دیکھ لیا جائے۔

مقبول خبریں