پی ٹی آئی کی سابق رکنِ اسمبلی نیلم حیات کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پاک فوج کی وجہ ہی سے ملک قائم ہے، توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، سابق رکن پنجاب اسمبلی


ویب ڈیسک July 15, 2023
(فوٹو: فائل)

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان میں پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات نے کہا کہ میں توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد ہمیں لبرٹی احتجاج کے لیے بلایا گیا تھا۔

نیلم حیات نے کہا کہ ہم نے پارٹی کے لاہور کے صدر کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر کور کمانڈر ہاؤس کی طرف کوچ کرو۔ سب لوگ کور کمانڈر ہاؤس کی طرف چل پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جناح ہاؤس میں جو نقصان اور توڑ پھوڑ ہوئی وہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔ فوج ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی ہے اور فوج ہی ہمارا مان ہے۔ فوج کی وجہ سے ہی ملک قائم ہے۔ موجودہ حالات کے پیشِ نظر، میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہوں۔

مقبول خبریں