ایشیاکپ؛ شیڈول کا اعلان اور ٹرافی کی رونمائی آج ذکا اشرف کریں گے

ویب ڈیسک  منگل 18 جولائی 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان کل کریں گے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ پاکستان اور سری لنکا میں منعقد کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کل مقامی ہوٹل میں ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی اور شیڈول کا اعلان کریں گے۔

اس حوالے سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں شام سوا سات بجے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023کی میزبانی پی سی بی کو دی گئی تھی مگر بھارتی ٹیم نے شرکت کیلیے پاکستان آنے سے انکار کردیا، جس پر پی سی بی نے درمیانی راستہ نکالتے ہوئے ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر کروانے کی تجویز پیش کی جس کو ایشین کرکٹ کونسل نے منظور کرلیا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت ٹیمیں کب اور کہاں مدمقابل آئیں گی؟

ابتدائی 4 میچز پاکستان جبکہ لیگ کے باقی میچز سری لنکا میں منعقد کیے جائیں گے۔ وینیوز اور میچز کی تاریخوں کا اعلان پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف بدھ کی شام 7:15 بجے کریں گے۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں 4 اور باقی 9 میچز سری لنکا میں ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔