ٹماٹرکی قیمتیں بڑھنے سے بھارتی کسان نے کروڑوں کمالیے

ویب ڈیسک  اتوار 23 جولائی 2023
پونا کے ایک کسان نےٹماٹرکی بڑھتی ہوئی قیمت سے چند ہفتوں میں تین کروڑ روپے کمائے ہیں۔ فوٹو: فائل

پونا کے ایک کسان نےٹماٹرکی بڑھتی ہوئی قیمت سے چند ہفتوں میں تین کروڑ روپے کمائے ہیں۔ فوٹو: فائل

پونا: بھارتی کسان صرف دو ماہ قبل ٹماٹر کی گرتی ہوئی قیمت سے پریشان ہوکر ان کی بڑی مقدار ضائع کرنا چاہتے تھے لیکن اب وہ اسی ٹماٹر کی بدولت کروڑ پتی بن چکی ہے۔ 

پونا کے 36 سالہ ایشور گیکر نے صرف دہ ماہ قبل ٹماٹروں کی اتنہائی کم قیمت پر دلبرداشتہ تھے اور انہوں نے سارے ٹماٹر ضائع کرنے کا ارادہ کررہے تھے۔ تاہم انہوں نے اپنے 12 ایکڑ وسیع کھیت پر کام جاری رکھا اور ٹماٹر اتارتے رہے۔

اس دوران اچانک ٹماٹروں کی قیمت آسمانوں کو چھونے لگی اور وہ اب تک 3 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کما چکے ہیں۔ یہ فصل انہوں نے 11 تا 18 جولائی کو اتاری تھی۔

دوسری جانب حکومت نے بھی ٹماٹرکی قیمتیں معمول پر لانے کے لیے بھی اہم اقدامات کئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔