- کراچی؛ کرائے دار نے مالک مکان کو فائرنگ سے زخمی کرکے خودکشی کرلی
- چینی صدر کا پاکستان میں بم حملوں پر صدر مملکت سے اظہارِ تعزیت
- پی سی بی کا ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور
- سرفراز احمد کا ’نا انصافی‘ کرنے والوں کو بلے سے جواب
- نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، مریم نواز
- انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کیلیے قوانین کو مزید سخت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
- امی کی خواہش تھی اپنا گھر ہو، گاڑی خریدی تو والد روپڑے، حارث رؤف
- نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کرلیا، مریم نواز
- اسپین کے نائٹ کلب میں برتھ ڈے پارٹی کے دوران آتشزدگی؛ 13 افراد ہلاک
- جنوبی وزیرستان سے سانپ کی نئی قسم دریافت
- عمران خان کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
- دنیا کیلئے ’’چاچا‘‘ ہوگا مگر میرے لیے . . . بھارتی لڑکی افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی
- سیاروں میں خلائی مخلوق کی تلاش اب زیادہ دور نہیں؛ سائنس دان
- کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
- لاہور؛ 9 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار
- اسپین کے غار سے ملنے والی سینڈل ہزاروں سال پرانی قرار
- سیڑھیاں چڑھنا فالج کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق
- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
بورڈ کرکٹرز کے ’’جائز مطالبے‘‘ پورے کرنے کو تیار

آئی سی سی سے ملنے والی رقم میں سے فوری طور پر حصہ دینا ممکن نہ ہو گا، بات چیت جاری رہے گی۔ فوٹو: گیٹی امیجز
کراچی: سینٹرل کنٹریکٹ کا مسئلہ حل کرنے میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، بورڈ کرکٹرز کے ’’جائز مطالبے‘‘ پورے کرنے کو تیار ہوگیا.
قومی کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ میں مکمل تبدیلی چاہتے ہیں،اسی لیے اب تک دستخط پر آمادگی ظاہر نہیں کی،ان کی خواہش ہے کہ والدین سمیت فیملی ہیلتھ انشورنس، ایجوکیشن پالیسی، اسپانسر شپ معاہدوں اور آئی سی سی ریونیو سے شیئر بھی دیا جائے،لیگز کیلیے این او سی کی بھی واضح پالیسی اپنانے پر زور دیا جا رہا ہے۔
اس حوالے سے گزشتہ دنوں پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے سری لنکا میں بعض سینئر کرکٹرز سے ملاقات بھی کی مگر کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکل سکا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف جلداز جلد معاملے کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنا چاہتے ہیں، وہ سینئر کرکٹرز سے کنٹریکٹ کے حوالے سے ملاقات بھی کرنے پر تیار ہیں، البتہ سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کے بعد کپتان بابر اعظم و چند دیگر کرکٹرز لنکا پریمیئر لیگ کیلیے وہیں رک جائیں گے،پھر ایشیا کپ آ جائے گا،اس لیے جلد کوئی میٹنگ ممکن نظر نہیں آتی،چیئرمین نے دیگر آفیشلز کو ہدایت کر دی ہے کہ کھلاڑیوں کے جائز مطالبات کو ضرور پورا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرز نے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کا ارادہ کرلیا
ذرائع نے مزید بتایا کہ ماہانہ تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کر دیا جائے گا، انشورنس والا مطالبہ بھی قبول کیا جانا ممکن ہے، البتہ آئی سی سی سے ملنے والی رقم میں سے فوری طور پر حصہ دینا ممکن نہ ہو گا، اس پر بات چیت جاری رہے گی، بورڈ خود ورلڈکپ سے قبل کوئی تنازع نہیں چاہتا اور کوشش یہی ہے کہ کوئی ایسا درمیانی حل نکل آئے جو کرکٹرزکو بھی قبول ہو۔
دوسری جانب ویمن کرکٹرز بھی اپنے حق کیلیے آواز اٹھانے لگیں،گذشتہ دنوں کپتان ندا ڈار نے لاہور میں ذکا اشرف و دیگر بورڈ حکام سے ملاقات کی، ان کا مطالبہ ہے کہ طویل عرصے سے میچ فیس میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے بڑھانا چاہیے۔
اسی طرح ڈیلی الاؤنس بھی بہت کم ہے، فائیو اسٹار ہوٹلز میں قیام کے دوران اتنی رقم سے 2 وقت کا کھانا نہیں مل پاتا،اسے بھی بڑھانا چاہیے، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے کپتان کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا، پی سی بی مینز کی طرح ویمن کرکٹ کو بھی بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹ؛ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا، مگر کتنا؟
ذرائع کے مطابق ویمن کرکٹرز کی میچ فیس اور معاوضوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کچھ عرصے میں اعلان بھی کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں آئی سی سی نے اپنے مینز اور ویمنز ایونٹس کی انعامی رقوم بھی یکساں کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔