لنکن پریمیئر لیگ؛ میچ کے دوران سانپ گھس آیا، کھیل روک دیا گیا

ویب ڈیسک  پير 31 جولائی 2023
فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

کولمبو: لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے میچ کے دوران گراؤنڈ میں سانپ گھس آیا جس کے باعث کھیل کو روک دیا گیا۔

کولمبو میں پیر کو گال ٹائٹنز اور ڈمبولا اورا کے مابین میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک لمبے بلیک ممباسا سانپ کو گراونڈ میں رینگتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد امپائرز نے کھیل کو روک دیا۔

مزید پڑھیں: لنکا پریمیئر لیگ؛ بابراعظم کی شرٹ سے جوئے کی کمپنی کا لوگو اڑا دیا گیا

امپائر نے اس بات کو یقینی بنایا کہ سانپ میدان سے نکل جائے لیکن وہ گال ٹائٹنز کے ڈگ آؤٹ میں داخل ہوگیا جس پر لیگ انتظامیہ کو ریسکیو اور وائلڈ لائف ٹیم کو بلا کر سانپ کو اسٹیڈیم سے باہر نکالنا پڑا۔


ہندوستانی کرکٹر دنیش کارتک نے اس واقعے پر ٹویٹ کیا کہ “ناگن واپس آگیا ہے۔” انہوں نے بنگلہ دیشی ٹیم پر بھی تنقید کی جو وکٹیں لینے کے بعد “ناگن” ڈانس کرتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔