ژوب کینٹ پر حملے میں ہلاک دہشت گرد افغانی نکلے دفترخارجہ کا شدید ردعمل

تینوں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوگئی، تعلق قندھار سے ہے


ویب ڈیسک August 02, 2023
فائل فوٹو

ژوب کینٹ میں دہشت گردی میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی، پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 12 جولائی کو ژوب کینٹ پر حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہو گئی۔ دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ قندھار سے ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے افغان سفارت خانے کو افغانی دہشت گردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

افغان دہشت گردوں کی پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں مسلسل شمولیت اور پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستانی دفترِ خارجہ نے شدید اظہارِتشویش اور مذمت کی ہے۔

 

مقبول خبریں