ولن کا کردار نبھانا انتہائی چیلنجنگ کام ہےگلشن گروور

یہ منفرد نوعیت کی فلم ہے جو مداحلوں کی توجہ حاصل کرے گی،گلشن گروور


APP May 07, 2014
یہ منفرد نوعیت کی فلم ہے جو مداحلوں کی توجہ حاصل کرے گی،گلشن گروور فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار گلشن گروور نے کہا ہے کہ ولن کا کردار نبھانا چیلنجنگ کام ہے۔ بالی ووڈ اداکار گلشن گروور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ولن کا کردار مشکل ترین کردار ہے اس کو نبھانے کے لیے بھی اداکار موجود ہوتے ہیں۔

ان کے خیال میں جو یہ مشکل کردار اچھے طریقے سے نبھا لیتا ہے وہ ہر کردار کو نبھانے کے قابل ہوجاتا ہے وہ اپنی نئی فلم لیڈر میں بھی ولن کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ یہ منفرد نوعیت کی فلم ہے جو مداحلوں کی توجہ حاصل کرے گی۔ فلم کی ہدایات ابھیشک جڈا دے رہے ہیں، فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔