پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

سیریز کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 کھیلا جائے گا۔


ویب ڈیسک May 07, 2014
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلی جائے گی، پی سی بی

پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیریز 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ پر مشتمل ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلی جائے گی۔ پاک کیوی سیریز 5 نومبر سے 19 دسمبر تک جاری رہے گی۔ سیریز کا آغاز 5 نومبر سے 3 روزہ میچ سے ہوگا، سیریز کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم متحدہ عرب امارات ہی میں 3اکتوبر سے یکم نومبر تک آسٹریلیا کے خلاف بھی سیریز کھیلے گی۔

مقبول خبریں