آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد پر برقرار رہے گی ایف بی آر

حکومت آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافے کے ذریعے عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، رکن ایف بی آر


ویب ڈیسک May 07, 2014
محاصل وصولیوں کے ہدف کے حصول کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اور ایف بی آر آئندہ بجٹ تک اس کمی پر قابو پالے گا، رکن ایف بی آر فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافے کے ذریعے عوام پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سرکاری ریڈیو سے بات کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے رکن شاہد حسین اسد نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد پر برقرار رہے گی اور ایف بی آر سیلز ٹیکس میں اضافے کے بجائے ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کو بہتر بنائے گا۔ رواں مالی سال محاصل کی وصولیوں میں کمی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 2 ہزار 345 ارب روپے کے ہدف کے حصول کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اور ایف بی آر آئندہ بجٹ تک اس کمی پر قابو پالے گا۔

مقبول خبریں