- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سی ای سی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- سندھ میں 11، 12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
- بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل، ایف آئی اے سے جواب طلب
- ورلڈ کپ2023 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی
- نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد احتساب عدالتوں میں مزید ریفرنسز کا ریکارڈ پیش
- 10 منافع بخش، 10 خسارے کے شکاراداروں کی فہرست جاری
- حکومتی اداروں کے نقصانات 500 ارب ہیں، نجکاری تیار لسٹ کے تحت ہوگی، وزیر خزانہ
- اخلاقیات کا جنازہ: جواب دہ کون؟ حل کیا ہے؟
- حارث رؤف کی فٹنس پر خدشات ختم ہوگئے
- بھارت؛ منی پور خانہ جنگی میں مودی سرکار کا ریاستی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
- درآمدی اشیا پر 100 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنیکی تجویز مسترد
ڈومیسٹک نظام بحال، کرکٹرز کیلیے 2 دروازے کھل گئے

8 ڈپارٹمنٹس کی ٹیمیں پریذیڈنٹ ٹرافی کے لیے 15 دسمبر سے مقابل ہوں گی۔ فوٹو: پی سی بی
لاہور: پرانا ڈومیسٹک اسٹرکچر بحال ہوگیا اور کرکٹرز کیلیے 2دروازے کھل گئے۔
مصباح الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی کرکٹ ٹیکینکل کمیٹی نے سابق کرکٹرز کی مشاورت سے سفارشات تیار کرلی تھیں، ان کی روشنی میں تیار کیے جانے والے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کا پلان سامنے آگیا، فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹاپ 8ریجنز کا قائد اعظم ٹرافی ٹورنامنٹ 10 ستمبر کو شروع ہوگا۔
ٹیموں کا انتخاب سیزن 2018/19کی پوزیشنز کی بنیاد پر کیا گیا، ان میں پشاور، کراچی وائٹس،لاہور بلوز، راولپنڈی،فاٹا، ملتان، لاہور وائٹس اور فیصل آباد شامل ہیں، فیصل آباد کی عمدہ کارکردگی میں کوچ تنویر شوکت کا اہم کردار تھا،قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی ایبٹ آباد، لاہور اور راولپنڈی کریں گے۔
دوسری جانب 8 ڈپارٹمنٹس پریذیڈنٹ ٹرافی کیلیے 15 دسمبر سے برتری کی جنگ لڑیں گے،ان میں سوئی ناردرن گیس، سوئی سدرن گیس، واپڈا،کے آرایل، پی ٹی وی،نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک شامل ہیں، آٹھویں ٹیم کا اعلان بعد میں ہوگا، میچز کراچی میں ہونے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی ازسر نو بحالی بڑا چیلنج ہے، مصباح الحق
حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو 4 روزہ ٹورنامنٹ بھی قائد اعظم ٹرافی کے ساتھ ہی شروع ہوگا، میچز کی میزبانی فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد کو دی گئی ہے۔یاد رہے کہ حنیف محمد اور پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹس میں ٹاپ پر جگہ بنانے والی ٹیمیں ترقی پاکر فرسٹ کلاس قائد اعظم اور پریذیڈنٹ ٹرافی ایونٹس میں کھیلنے کی حقدار بنیں گی۔
ون ڈے فارمیٹ کے پاکستان کپ میں 8،نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں تمام 18ریجنز کی ٹیمیں شریک ہوں گی، اسی طرح فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس میں آخری نمبرز پر رہنے والی ٹیموں کو تنزلی کے بعد آئندہ سیزن میں گریڈ ٹو کھیلنا ہوگا۔
ڈپارٹمنٹس کا وائٹ بال ٹورنامٹ بھی شیڈول کیا جائے گا۔ہر ریجن پر 30رکنی اسکواڈ میں کم ازکم 2انڈر 21کرکٹرز شامل کرنے کی شرط عائد کردی گئی، انڈر 13، 16اور19 ٹورنامنٹس بھی ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔