- انتخابات کا اعلان ہوتے ہی روپوش رہنما سامنے آجائیں گے، پی ٹی آئی
- اسرائیل کو تسلیم کرنا مزاحمت چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے؛ ایران
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
- 54 سالہ گریگ فرگس کینیڈا کی تاریخ میں پہلے سیاہ فام اسپیکر بن گئے
- سائفر کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست دائر
- ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ ہائیکورٹ
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس : ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- سائفرکیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست مسترد
- جوبائیڈن کی حمایت کا الزام؛ ٹرمپ کی جماعت نے اپنے اسپیکر کو ہٹادیا
- ملزم کو فرار کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گرفتار
- اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے گر گئی؛ 21 افراد ہلاک
- بھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- خیبر پختونخوا؛ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
- عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان
- سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
- لکی مروت؛ امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان کی خودکشی
- انصاف ہاؤس کے باہر پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ، وردیاں پھاڑ دیں
- فخر زمان کا کیچ تھامنے پر ڈیوڈ وارنر کا ’’پشپا راج‘‘ کے انداز میں جشن
- نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کیلیے بہت بڑا دھچکا ہے، اسکاٹ اسٹائرس
- چین کیلیے پروپیگنڈے کے عوض رقم لینے کا الزام، صحافیوں کے گھروں پر چھاپے
اب کرکٹ میں بھی ریڈ کارڈ کا استعمال ہوگا! مگر کہاں؟

کیریبین پریمئیر لیگ میں آزمائشی طور پر نیا قانون متعارف ہوگا (فوٹو: ایکسپریس ویب)
کیریبین پریمئیر لیگ (سی پی ایل) کے مقابلوں کیلئے رواں سال کے سیزن میں آزمائشی طور پر ہاکی اور فٹبال کی طرح ریڈ کارڈ سسٹم لوگو کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیریبین پریمئیر لیگ (سی پی ایل) کے آپریشنز ڈائریکٹر مائیکل ہال کا کہنا ہے کہ ٹی20 گیمز مسلسل مقررہ ٹائم فریم سے زیادہ دیر میں ختم ہورہے ہیں جس کی وجہ سے کھیل کو مقررہ وقت تک یقینی بنانے کیلئے کچھ اہم فیصلے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کھیل میں سزاؤں کی ضرورت نہیں لیکن وقت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کھلاڑیوں سختی سے پابند کروائے جانے کیلئے کچھ اقدام اُٹھائے گئے ہیں۔
لیگ کے نئے قوانین کیا ہوں گے
اننگز کے 17ویں اوور کو 72 منٹ اور 15 سیکنڈ، 18ویں اوور کو 76 منٹ اور 30 سیکنڈز اور 19ویں اوور کو 80 منٹ اور 45 سیکنڈز میں مکمل کرنا ہوگا جبکہ آخری اوور 85 ویں منٹ کے اندر ختم کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: آئی ایل ٹی؛ شاہین کو ’ڈیزرٹ وائپرز‘ نے سائن کرنے کا اشارہ دیدیا
اگر فیلڈنگ سائیڈ 18ویں اوور کے آغاز میں مطلوبہ اوور ریٹ سے پیچھے رہی تو ایک اضافی کھلاڑی کو فیلڈنگ کے دائرے میں داخل ہونا پڑے گا یعنی (سرکل کے اندر پانچ کھلاڑی) ہونگے۔
اگر فیلڈنگ سائیڈ 19ویں اوور کے آغاز میں اوور ریٹ سے پیچھے ہے تو 2 اضافی فیلڈرز فیلڈنگ کے دائرے میں آجائیں گے مطلب یہ ہوا کہ (سرکل کے اندر چھ کھلاڑی) موجود ہوں گے جسکا فائدہ بیٹنگ سائیڈ اُٹھاسکے گی۔
مزید پڑھیں: ’’کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ سے پیسہ کمانے سے نہیں روکا جاسکتا‘‘
اسی طرح فیلڈنگ سائیڈ 20 اوور کے آغاز میں بھی مطلوبہ ریٹ سے پیچھے رہی تو کپتان کو ریڈ کارڈ ملے گا اور اُسے اپنی ٹیم کا کوئی بھی ایک کھلاڑی میدان بدر کرنا پڑے گا جبکہ 6 فیلڈنگ دائرے میں ہی رہیں گے۔
دوسری جانب بیٹنگ سائیڈ کو وقت ضائع کرنے پر امپائرز کی طرف سے وارننگ دی جائے گی اور اگر کوئی بیٹر قصوروار پایا گیا تو ٹیم کو 5 رنز کا جرمانہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان رواں برس ٹی10 لیگ کے انعقاد کا خواہاں
اوور ریٹ کی نگرانی تھرڈ امپائر کریں گے اور ہر اوور کے اختتام پر فیلڈ امپائرز کے ذریعے کپتانوں کے ساتھ ساتھ شائقین اور ٹی وی کے ناظرین کو بھی بتایا جائے گا جبکہ گرافکس کے ساتھ دکھایا بھی جائے گا کہ وہ کتنے پیچھے ہیں البتہ بیٹنگ سائیڈ کی طرف سے انجری اور ڈی آر ایس پر کھلاڑیوں کو استثنا ہوگا۔
واضح رہے کہ مینز کیریبین پریمئیر لیگ کا آغاز 17 اگست 2023 جبکہ ویمنز لیگ کا آغاز 31 سے ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔