قومی اسمبلی میں 4 اپوزیشن اور 4 حکومتی حلقوں میں ووٹوں کی تحقیقات کرانیکی تجویز

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی جائے،ووٹوں کی تصدیق بہانہ، اصل ارادہ کچھ اورہے؟عدالت کوڈکٹیٹ نہیں کرنے دیں گے،سعدرفیق


Numainda Express May 09, 2014
عمران کوگمراہ کیاجارہاہے،اسپیکر،حکومت طالبان مذاکرات کوسنجیدگی سے لے، فاٹاارکان اسمبلی کومذاکرات میں شامل کرے، ارکانفوٹو: فائل

لاہور: قومی اسمبلی میں وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے تجویزدی کہ 4 اپوزیشن اور4حکومتی حلقوں میں ووٹوں کی تحقیقات کرائی جائیں اور اس کیلیے ایوان کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی جائے جبکہ ارکان نے مطالبہ کیاکہ پولیو ویکسین کے قطرے پلانے والوں کوحکومت تحفظ دے، حکومت طالبان مذاکرات کوسنجیدگی سے لے۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکرسردارایازصادق کی زیرصدارت شروع ہواتواسپیکرنے ایوان کو آگاہ کیاکہ ایوان کی رکن مسرت رفیق مہیسرکا22 سالہ جوان بیٹاانتقال کرگیاہے، مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ عمران خان کے نکتہ اعتراض پروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان نے جواعدادوشمارپیش کیے ہیں وہ انھیں تسلیم نہیں کرتے بلکہ چیلنج کرتے ہیں، ایازصادق کے مقدمے میں عمران خان انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق چاہتے ہیں، پہلے عدالت میں دھاندلی کاثبوت تو پیش کریں، اگرایک ووٹ کی بھی گڑ بڑ نکل آئے تو وہ اس ایوان سے چلے جائیں گے، اسپیکر کو انھوں نے کامیابی کی مبارکباد بھی دی،حلف بھی اٹھایااوران کے خلاف مقدمہ بھی درج کرادیا، جہانگیرترین نے انگوٹھوں کی تصدیق رکوانے کیلیے عدالت سے رجوع کررکھاہے۔

انھوں نے کہاکہ لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے ڈھائی00 3کارکن گئے جہاں گملے ٹوٹے اوراملاک کے نقصان ہوا، یہ باتیں لمحہ فکریہ ہیں، کسی کوبھی عدالتوں کوڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،آئین توڑنے والوں پرآرٹیکل 6 لاگو کرنے کی بات ہوتی ہے، جھوٹ بولنے والوں پرکون سی شق لاگو ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ پوری ذمے داری سے کہتاہوں کہ عمران خان کودرست فیڈنگ نہیں ہوئی،4حلقے ٹارگٹ نہیں بہانے ہیں،ارادہ کچھ اور ہے؟اگرہم دھاندلی کرتے تو میرااپنابھائی شکست سے دوچارنہ ہوتا، پارلیمنٹ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی جائے جس میں محمود خان اچکزئی اورآفتاب شیرپاؤکوشامل کیاجائے۔ اسپیکر ایازصادق نے کہاکہ بطوراسپیکران کی زبان بندہے تاہم اتناکہوں گاکہ عمران کو گمراہ کیا جارہاہے، میرے منصب کاتقاضاہے کہ میں کچھ بول نہیں سکتا۔