ایشیاکپ؛ حارث رؤف تیسرے تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بالر بن گئے

ویب ڈیسک  بدھ 6 ستمبر 2023
انہوں نے یہ کارنامہ بنگلادیش کے خلاف میچ میں سرانجام دیا (فوٹو: فائل)

انہوں نے یہ کارنامہ بنگلادیش کے خلاف میچ میں سرانجام دیا (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ون ڈے انٹرنیشنل ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ایشیاکپ میں بنگلادیش کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں دائیں ہاتھ کے گیندباز حارث رؤف نے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کیلئے تیز ترین 50 وکٹیں لینے والے بالر بن گئے۔

حارث رؤف نے بنگلادیش کے محمد نعیم اور توحید ہردوئے کی دو وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے یہ کارنامہ 27 اننگز میں حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ نسیم شاہ فیلڈنگ کے دوران انجری سے بچ گئے

اس فہرست میں پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی سرفہرست ہیں جنہوں نے بالترتیب 24 اور 25 ون ڈے میچوں میں 50 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

اس سے قبل ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف نے شبمن گل، شریاس ایر اور ایشان کشن کی 3 اہم وکٹیں لے کر بھارت کو 266 تک محدود رکھا تھا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1699365978545795262?s=20

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔