واٹس ایپ نے ’گروپ چیٹس فلٹر‘ کی آزمائش شروع کردی

ان فلٹروں کی بدولت گروپ ماڈریٹرز کو بہت سہولت حاصل ہوگی اور وہ تیزی سے متعلقہ معلومات حاصل کرسکیں گے


ویب ڈیسک September 12, 2023
واٹس ایپ نے گروپ فلٹر فیچرز کا بی ٹا ورژن پیش کردیا ہے۔ فوٹو: ڈبلیو اے بی ٹا انفو

فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا بہت تیزی سے واٹس ایپ کو ترقی دے رہی ہے، اس ضمن میں 'گروپ چیٹس فلٹر' کے نام سے ایک نیا اضافہ سامنے آیا ہے۔

اب گوگل پلے ویب سائٹ کے بی ٹا پروگرام پر واٹس ایپ کا نیا ورژن 2.23.19.7 پیش کیا گیا ہے جس میں صارفین چیٹ فلٹرز استعمال کرسکتے ہیں۔

سب سے پہلے اس کی خبر ڈبلیو اے بی ٹا انفو نے دی ہے جو واٹس ایپ کی تازہ ترین اطلاعات والا ایک اہم پورٹل بھی ہے۔ فلٹرآپشن سے گروپ ماڈریٹر اور دیگر افراد بھی گفتگو اور پیغامات پر کنٹرول رکھ سکیں گے۔ اس سے میسجنگ مینجمنٹ اور ترجیحات میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

فیچر کے تحت گروپ چیٹس کی مکمل فہرست بنائی جاسکتی ہے اور انفرادی گفتگو کو بھی نکالا جاسکتا ہے۔ اگرچہ اس میں بزنس فلٹر ہٹادیا گیا ہے لیکن پرسنل فلٹر کو نام بدل کر 'کانٹیکٹس' کردیا گیا ہے۔

پھر گروپس نے نام سے ایک ٹیب بنائی گئی ہے جو فلٹر کرنے کا کام کرے گی۔ اس طرح ایپ میں گروپ چیٹس کو منظم رکھنے میں مدد مل سکے گی۔ سب سے زیادہ وہ افراد بھی فائدہ اٹھاسکیں گے جو ایک ساتھ کئی واٹس ایپ گروپ سے جڑے ہوتے ہیں۔ ان میں کام ، اہلِ خانہ اور دلچسپیوں کے گروپ اور دیگر شامل ہوسکتے ہیں۔

لیکن اب بھی صرف چند افراد ہی یہ فیچر استعمال کررہے ہیں اور مکمل آزمائش کے بعد ہی اسے واٹس ایپ کا حصہ بنایا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ واٹس ایپ دیگر حیرت انگیز فیچرز پر بھی کام کررہا ہے۔ ان میں ایک فیچر ای میل تصدیق کی ہے ، دوسرا فیچر کال کے دوران آئی پی ایڈریس چھپانے کا ہے جبکہ دیگر فیچرز پر بھی غور ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں